9

اداکار احمد علی اکبر نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا

واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2019 میں احمد علی اکبر کو فلم لال کبوتر میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔ فوٹو: اسٹاگرام
معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے فلم ’لال کبوتر‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

حال ہی میں بین الاقوامی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2019 کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ‘لال کبوتر’ کو بے حد سراہا گیا۔

فلم فیسٹول میں جہاں ’لال کبوتر‘ کو قابل ستائش قرار دیا وہیں مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر کی بہترین اداکاری کو خوب داد دی اور انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار احمد علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں انہیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد فخر محسوس کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں