9

وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر (ن) لیگ کا رد عمل

لاہور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر پر اپنا رد عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔انہوں نےکہا کہ حکومت تقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔احسن اقبال کاکہنا تھاکہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں