سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن فارمنگ مشکلات کا شکار

کراچی : سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
چئرمین سندھ بلوچستان زوون ایم پی اے سلیم بلوچ نے کہا دنیا بھر میں پولٹری فارمنگ کے لئے یہی سیڈ استعمال ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت بھی اس حوالے سے وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس وقت ملک بھر میں چکن کے نئے فلاکز ڈالنا مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جبکہ فیڈ دستیاب نہ ہونے سے اونے پونے داموں چکن فروخت ہورہی ہے۔ سویابین اور کنولہ میل کی کلیئرنس نہ کی گئی تو جلد پوری انڈسٹری بند ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں