سرکاری زرمبادلہ کے ذخائرکم ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی: غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب57کروڑ ڈالرز کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 30دسمبرکو ختم ہونے والاے ہفتے پر ملک کے مجموعی ذخائر 28 کروڑ 17لاکھ ڈالرز کمی سے 11ارب42کروڑ55لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر24کروڑ54لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 57کروڑ 65لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ93لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب84کروڑ60لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
Load/Hide Comments