شاہ رخ خان کی بیٹی اور امیتابھ کے پوتے میں قربتیں بڑھنے لگیں
ممبئی: شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اور امیتابھ بچن کے پوتے ایگاستیا نندا کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں اور اس کا آغاز زویا اختر کی آنے والی فلم ‘دی آرچیز‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک فیملی کرسمس تقریب میں ایگاستیا اپنے ساتھ سوہانا کو بھی لے کر گئے اور اس نے اپنے تمام گھر والوں نے سوہانا کا تعارف بطور پارٹنر کرایا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں اگست 2022 ءسے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور انہیں اس تعلق کو لوگوں سے چھپانے کی پروا بھی نہیں ہے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایگاستیا کہ والدہ شویتا بچن کو سوہانا پسند آئی ہے اور انہوں نے اس رشتے کو منظوری بھی دے دی ہے۔
تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک اس ریلیشن شپ کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔