چین کا ہانگ کانگ کیساتھ اپنی سرحد دوبارہ کھولنے کا اعلان
بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ تین سال سے بند تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی سرزمین کا سفر کرنے والے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو پہنچنے کے بعد قرنطینہ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مسافروں کو روانگی سے قبل کوویڈ 19 کی منفی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا ہوگی جو 48 گھنٹوں سے پرانی نہ ہو جبکہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی مکمل کرنا ہوگا۔
ہانگ کانگ جانے والے مسافروں کو چین کی جانب سے دوبارہ سفری اور کاروباری ویزے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل وبائی مرض کورونا کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب اتوار 8 جنوری سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments