امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی دنیا کی تیسری امیر ترین پالتو جانور بن گئی
نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی ’اولویا بینسن‘ کو دنیا کی تیسری امیر ترین پالتو جانور ہونے کا اعزاز مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ’All about cats‘ نے دنیا کے امیر ترین پالتو جانوروں کی ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی ’اولیویا بینسن‘ کو 22 ارب روپے سے زائد کی ملکیت کے ساتھ دنیا کا تیسر امیر ترین پالتو جانور قرار دے دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز یعنی 22 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی مالک ہے اس بلی نے اپنے انسٹاگرام اکاپوسٹ اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی ہے جبکہ یہ خوبصورت بلی کئی اشتہارات کا بھی حصہ بنی ہے۔
یہی نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی سوشل میڈیا پر بھی اس قدر مقبول ہے کہ اس کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی فین کلب بنے ہوئے ہیں اور اس بلی کے مداح اسے فالو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’All about cats‘ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو ہر سال معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگاتی ہے کہ یہ جانور فی انسٹاگرام پوسٹ کتنے روپے کما سکتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے علاوہ باہر کی دنیا کے پراجیکٹس جیسے اشتہارات وغیرہ سے بھی ان جانوروں کی دولت کا اندازہ لگاتی ہے۔