بچے میں بے چینی اور رونے کی وجہ بتانے والا برقی آلہ

تائیوان،یہ عام تجربہ ہے کہ نومولود بچے اپنا دکھ رو کر ہی بتاتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات سمجھ نہیں آتا کہ اس کے رونے کی وجہ دردِ شکم ہےیا پھر بھوک ہے۔ اب تائیوان کی ایک کمپنی نے چھوٹا سا آلہ بنایا ہے جو رونے کی آواز سن کر بہت درستگی سے اس کی وجہ بتاسکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی ’کیوبیئر‘ نامی آلے کی پشت پر مصنوعی ذہانت اور ہزاروں بچوں کی مختلف کیفیات میں رونے کی آوازیں شامل ہیں جن کی بدولت اس کا سافٹ ویئر (الگورتھم) بتاتا ہے کہ بچے کا ڈائپر گیلا ہے یا پھر اسے کوئی اور تکلیف ہے جو رونے کی وجہ بن رہی ہے۔
کیوبیئر کو روتے ہوئے بچے کا مترجم کہا گیا ہے جو بالخصوص ماؤں کی بہت مدد کرسکتا ہے۔ گول دائرے میں نرم سیلیکون کے اندر مکمل برقی سرکٹ رکھا گیا ہے جس کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دی جاچکی ہے۔ جیسے ہی حساس مائیک تک رونے کی آواز پہنچتی ہے تو یہ وہ چار صورتوں میں سے غالب کیفیت کا اظہار کرتا ہے۔ یعنی کہ آیا بچہ بھوکا ہے، اس کا ڈائپر بدلنا ضروری ہے ، یہ سونا چاہتا ہے یا پھر آغوش چاہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف دس سیکنڈ میں ہی بچے کے رونے کی وجہ سامنے آجاتی ہے۔
دوسری جانب یہ بچے کی پرسکون نیند اور آرام کی کیفیت بھی ریکارڈ کرکے والدین کی مدد کرتا ہے۔ اس میں بچے کو پرسکون رکھنے والا میوزک بھی ہے جسے ہم برقی لوری کہہ سکتے ہیں۔ بچے کی تھکاوٹ کو دیکھتے ہوئے یہ روشنی کو کم یا زیادہ بھی کرسکتا ہے۔


کیوبیئر اب فروخت کےلیے پیش کردیا گیا جس کا سارااحوال ایک ایپ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں