جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا گیا
اسلام آباد، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ایف بی آر سے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے تینوں ملزمان کو عدالت کے اوقات کار میں پیش نہ کیا گیا، اینٹی کرپشن ونگ نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت پیش کرنا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے معاملے کو سرکاری اوقات کار تک التوا میں رکھا جبکہ زیر حراست ملزمان کے وکلاء کی جانب سے مقررہ وقت تک انتظار کیا گیا، ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments