کیلی فورنیا میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی الرٹ جاری
کیلیفورنیا ، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے شدید طوفان کے جلد پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لینے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔
گورنر نے کہا کہ وہ عوام کو طوفان کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے متحرک ہو رہے ہیں، ہنگامی حالات نافذ کرنے کا مقصد طوفان میں گھرنےجانے والوں کی حفاظت کےلئے فوری طور پر کاروائی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی حالات کے دائرہ کار میں عوام سے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور تین دن کے لیے کھانا اور پانی ذخیرہ کریں، فریزر اور ریفریجریٹرز کو صرف ضرورت پر ہی چلائیں۔
Load/Hide Comments