اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد بلدیاتی اتنخابات نہ کرانے سے متعلق دائر واپس لے لی۔
میڈیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس نے گزشتہ ہفتے دائر توہین عدالت درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس سے توہین عدالت کی درخواست ہی واپس لے لی۔ عدالتی حکم پر 31 دسمبر کو الیکشن نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر ہوئی تھی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments