ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر منصوبہ بندی کر لی

لاہور، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس کی پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی، اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں