کیویز پیسر میٹ ہینری انجری کا شکار، پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
کراچی ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہینری انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہینری کو گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیٹ درد کی شکایت ہوئی۔ میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نیوزی لینڈ واپس روانہ ہوں گے۔
کیویز ون ڈے اسکواڈ میں میٹ ہینری کے متبادل کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments