اداروں کو کہہ رہا ہوں پاکستان ہمارے ہاتھ سےنکل جائے گا،عمران خان

لاہور،چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تباہی اورعروج کی طرف بھی جاسکتا ہے، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، ملک میں فیصلہ کن وقت ہے، پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔
کراچی میں خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 90 کی دہائی کے بعد پاکستان زوال کا شکار ہوا، پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے، بحران مزید بڑھے گا، ہم مقابلہ کریں گے، 20 سال 2 خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران کے حوالےسے 7 ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی، پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے، صاف و شفاف الیکشن سے ہی شفاف حکومت بنے گی، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے مضبوط حکومت چاہیے، ہم تیاری کر رہے ہیں پاکستان کو مشکل وقت سے کیسے نکالنا ہے۔