مولانا فضل الرحمان کا مولانا احترام الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا احترام الحق تھانوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے، اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ اور متعلقین سے بھی تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
Load/Hide Comments