ایسا نہیں ہو سکتا کہ پرویز الٰہی کیس کی دو ہفتے تاریخ ڈال دی جائے، عطا تارڑ
لاہور: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پرویز الہیٰ کیس کی دو ہفتے تاریخ ڈال دی جائے۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ گورنر کےاعتماد کا ووٹ لینے کے آرڈر کو تین ہفتے گزر گئے، یہ معاملہ تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، گورنر کا بھی ایک استحقاق ہے، مونس الہیٰ نےاتنا پیسہ کمایا اور آفرز تو ان کی طرف سے ہو رہی تھیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چودھری کا ایجنسیوں پر الزام لگانا انتہائی افسوس ناک ہے، تحقیقات اس کام کی کرائی جائے جس کا شبہ ہو، ان کا اپنا وزیراعلیٰ پنجاب ان کے کنٹرول میں نہیں، یہ الزام ایجنسیوں پر لگا رہے ہیں۔
مشیر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کے تسلسل میں آخری حد تک تگ و دو کریں گے، اب ہم پرویز الہیٰ کے ساتھ تو سسٹم نہیں چلانا چاہتے۔
Load/Hide Comments