پنجاب میں اعتماد کا ووٹ، آصف علی زرداری کا لاہور آنے کا فیصلہ
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے، اس موقع پر سابق صدر لاہور میں وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے، پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب میں سیاسی بقاء کی جنگ جیتنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کیلئے بیک ڈور رابطوں سلسلہ تیز کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کیلئے مختلف پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔
Wow, marvelous blog structure! How long have you been running a blog for? you make running a blog look easy. The full look of your site is excellent, as smartly as the content material! You can see similar here najlepszy sklep