عمران خان سے ملاقات، پرویزالہی پی ٹی آئی اراکین کے عدم تعاون کے اعلانات پر پریشان
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے عدم تعاون کے اعلانات سے پریشان ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویزالہی کی ملاقات صرف 10 رہی، اور اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے پرویزالہیٰ سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے عدم تعاون کے اعلانات پر پرویزالہی پریشان تھے، اور بار بار بے چینی سے اپنے گھٹنوں کو سہلاتے رہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پرویزالہی کو معاملات کنٹرول میں ہونے کا دلاسہ بھی دیا، اور فوری اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی کہتے رہے، تاہم ان کی پریشانی ختم نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پرویزالہی نے فیملی ارکان کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے پر بھی گفتگو کی۔ جب کہ عمران خان نے مونس الٰہی کی وطن واپسی کے معاملے پر بھی پرویزالہی سے استفسار کیا۔