بھارت میں2022ء مذہبی اقلیتوں کیخلاف ظلم و تشدد کا سال قرار
نیو دہلی : بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے گزشتہ سال کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم اور ظلم و تشدد کا سال قرار دے دیا ۔
بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے ” بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا سال 2022 ءکے عنوان سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کی زندگیوں اور آزادیوں پر حملوں کے متعدد واقعات ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمانوں، مسیحیوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق ظلم وتشدد میں ملوث عناصر کا تعلق ہندو برادری، ہندوتوا تنظیموں سے تھا، مظالم کرنے والے عناصر کی کارروائیوں پر ریاستی سطح پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
Load/Hide Comments