تحریک انصاف نے پنجاب کے دو ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
تحریک انصاف نے پنجاب کے دو ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،دونوں ارکان پنجاب اسمبلی اعتماد کی تحریک میں حاضر نہیں ہوئے تھےپنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، اوراعتماد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ان 5 اراکین کیخلاف کارروائی کے فیصلے کا عندیہ دیا تھا، اور آج دو ارکان پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ارکان کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے انضباطی کارروائی شروع کی گئی ہے ان میں چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور مومنہ وحید شامل ہیں، جنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ پر اعتماد کی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے والوں میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔