کراچی ،85 سالہ بزرگ خاتون ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
کراچی ، شرافی گوٹھ یو سی 8 میں ووٹرز کی تعداد انتہائی کم رہی ہے تاہم ایک 85 سالہ بزرگ خاتون ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ، اس حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔
پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز کو بھی بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے پولنگ کے عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments