عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، ہوسکتا ہے صوبائی اسمبلی کے الیکشن بھی آگے چلے جائیں، وزیر داخلہ
وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قومی الیکشن اکتوبر میں ہی ہوں گے، ہوسکتا ہے صوبائی اسمبلی کے الیکشن بھی آگے چلے جائیں،عمران خان ہروہ کام کرے گا،جس سے سیاسی عدم استحکام ہو.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے تو کے پی اور پنجاب میں ہوں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان سے یوٹرن کی توقع ہی کی جاسکتی ہے، اپریل میں صرف عمران خان کوالیکشن نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران ہروہ کام کرے گا،جس سے سیاسی عدم استحکام ہو۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کر لیا ہے اگر اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض کے ساتھ مل کر نگران سیٹ اپ بنالیں گے۔