پنجگور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار اہلکاروں کی شہادت، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پنجگور میں ایرانی دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے چار اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پنجگور میں چار اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا جاسکے۔
ترجمان کے مطابق سفیر کو پاکستان کی اس توقع سے آگاہ کیا گیا کہ ایران کی حکومت دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکے گی، پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Load/Hide Comments