پہلی مرتبہ امریکی کرکٹ ٹیم پاکستان کی لیگ فرنچائز سے سیریز کھیلے گی
امریکی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم ’ہیوسٹن ہریکنز‘ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
نیوز کے مطابق امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سنٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ پروگرام جاری کردیا گیا۔
مہمان ٹیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 جنوری جبکہ تیسرا و آخری مقابلہ 29 جنوری کو ہوگا، یہ پہلا موقع ہوگا جب ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔
Load/Hide Comments