میانمار فوج کی فضائی بمباری میں7 افراد ہلاک

ساگاینگ: میانمار کے علاقے ساگاینگ کےگاؤں میں فوج کی جانب سے ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے،عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے
بمباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے، فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ میانمارکی فوج ملک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف مصروف ہے تاہم اس پر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور آپریشنز کے دوران بےگناہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں