پاکستان کو معاشی طورپرمضبوط میں دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنج سے آگاہ ہیں۔ پاکستان کو بہترمعاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا ہمیں علم ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں سے مذاکرات کررہا ہے۔ پاکستان ہمارا پارٹنر ہے اور ہم اسے بھرپور معاونت فراہم کریں گے تاہم معاملات ان اداروں سے معاملات پاکستان کو ہی طے کرنا ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ تکنیکی معاملات پر امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی حکام رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ،پاکستانی دفترخارجہ، وائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خزانہ کے درمیان پاکستان کی میکرو اکنامی کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments