ہاکی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کو شکست، ملائیشیا نے دوسری کامیابی سمیٹ لی
نئی دہلی : بھارت میں جاری مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023ء کے پول سی کے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھونیشور کے کلنگا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گولز سے شکست کر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے فضل بن ساری نے نویں اور 57 ویں منٹ میں 2 جبکہ محمد رضی عبدالرحیم نے 43 ویں منٹ میں ایک گول سکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہیڈن برائن فلپس نے 52 ویں اور ثام گیریٹ لین نے 53 ویں منٹ میں ایک، ایک گول کیا۔میچ میں فتح کے بعد ملائیشیا ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments