عمان کو شکست، عراق نے عربین گلف فٹبال کپ جیت لیا
بصرہ : عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل میں عراق نے عمان کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بصرہ میں کھیلے گئے عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل معرکے میں فاتح ٹیم کے مڈفیلڈر ابراہم نے کھیل کے 24 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کے 10 منٹ بعد عمان کے صلاح یحیی نے پنالٹی کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔
عراق کے مڈفیلڈر امجد عطوان نے 116ویں منٹ میں دوبارہ عراق کو برتری دلائی تاہم عمان کے عمر المالکی نے 119 ویں منٹ میں گول کرکے سکور کو ایک بار پھر برابر کردیا۔
عراقی ڈیفنڈر مناف یونس نے کھیل کے اضافی وقت کے آخری منٹ میں تیسرا اور فیصلہ کن گول کیا جس نے عراق کو ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں مدد فراہم کی۔
Load/Hide Comments