دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون لوگ ہیں اور ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے۔
Load/Hide Comments