سونے کی قیمت میں29 ڈالرزکا اضافہ ے 2044 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی
فوٹو: فائل
بزنس رپورٹ :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنےمیں آیاہے جس کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت 29 ڈالرز کے اضافہ سے 2044 ڈالرز فی اونس پہنچ گئی جس کے سبب مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی۔اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے اضافہ سے 2870 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments