سکیورٹی کمپنی کے آنے سے ہسپتال میں سیکورٹی سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں سیکورٹی کی سہولیات فراہم کردی گئی

مری (بیورو رپورٹ) سکیورٹی کمپنی کے آنے سے ہسپتال میں سیکورٹی سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں گورنمنٹ آف پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 17رکنی سیکورٹی کپمنی فراہم کردی گئی ہے جس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کے مطابق ہسپتال میں کمپنی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی جس کے گورنمنٹ کی جانب سے سکیورٹی کمپنی فراہم کی گئی اور انشاء اللہ ہسپتال میں سیکورٹی کے متعلق مسائل حل ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ہسپتال کے عملے مریضوں اور ہسپتال کے دیگر سامان کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور انکی ٹیم کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں