ایئر لائن ملازمین کینسر تحقیق کے لیے جہاز کھینچنے کھڑے ہوگئے
(تصویر: انٹرنیٹ)
ایٹلانٹا:(ویب نیوز) امریکا میں ایک ایئر لائن کے ہزاروں ملازمین بمع خاندان بوئنگ 747 کو کھینچنے کے لیے جمع ہوئے۔
ڈیلٹا ٹیک اوپس میں کینسر تحقیق کے لیے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والی 12 ویں سالانہ ڈیلٹا جیٹ ڈریگ تقریب میں ملازمین اور ان کےخاندان کے ممبران کی ٹیموں نے حصہ لیا اور 1 لاکھ 15 ہزار 666 کلو وزنی اور 25 فِٹ لمبے بوئنگ 757 کو کھینچنے کی کوشش کی۔
کمپنی کے کینسر سپورٹ گروپ کے صدر پیٹی شولٹز کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا پاگل پن ہوتا ہے کہ آپ 757 جیٹ کو کھینچ سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا انتہائی ہولناک ہوتا ہے۔اس تقریب میں امیریکن کینسر سوسائٹی کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع کی گئی۔
Load/Hide Comments