سپریم کورٹ فیصلے کے بعد،چند روز انتظار ،پھرعوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، عمران خان
فوٹو فائل: آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے،عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چند روز عمل درآمد کا انتظار کریں گے اور پھر عوام کو لے کر حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔
لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے واضح کیا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد دیکھنے کیلیے چند روز کا انتظار کریں گے اگر حکومت نے اقدامات نہ کیے تو عوام کو لے کر حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی۔ جس کے لیے زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر رہنما شبلی فرازم اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا اور بدھ کو مرید کے میں جلسے پر بھی غو کیا گیا۔ اجلاس میں 14 مئی کے بعد کی بھی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔