چیئرمین پی ٹی آئی کےاعلیٰ فوجی افسر پر، من گھڑت ،بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

اسلام آباد:(ویب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایک اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات کو آئی ایس پی آر نے انتہائی غیرذمے دارانہ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پرو پیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ صریحاً جھوٹے اور غلط بیانات اور پرو پیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں