بلاول بھٹو نے بھارت میں مودی کو للکارا اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، بی جے پی کو تو اگ لگی ہے، پی ٹی آئی بھی تکلیف میں ہے ،پلوشہ خان

بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاکرنا چاہتاہے،عمران اقتدار کیلئے ملک کو آگ میں دھکیلنے سے گریز نہیں کریگا ،سید سبط الحیدر بخاری اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس:فوٹو -پی پی پی

اسلام آباد:(ویب نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت جاکر مودی کو للکارا اور کشمیر کا مقدمہ لڑا،مودی کو للکارنے کی بات عمران کو ہضم نہیں ہورہی،ارایس ایس کیساتھ عمران کو اس دورے کی زیادہ تکلیف ہے،عمران کشمیر کی وکالت کرنے کی بجائے مودی کی معاونت کررہا ہے،اس نے مودی کو کشمیر کا نجات دہندہ قرار دیا,بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاکرنا چاہتاہے،عمران اقتدار کیلئے ملک کو آگ میں دھکیلنے سے گریز نہیں کریگا ۔سید سبط الحیدر بخآری اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ چند دنوں سے آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم وزیر خارجہ پر تنقید کررہی ہے، پی ٹی آئی نے تنقید کرنے کا ٹھیکہ لیا ہے، انڈیا کی حکمران جماعت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کا انعام رکھا ہے ۔کیا وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو انڈیا میں پذیرائی ملتی ہے ،عمران خان نے سقوط کشمیر کیا اور کچھ بولا نہیں ،عمران خان انڈیا میں وزیر خارجہ کے بیان پر تنقید کرتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں جا کر کشمیر کا مقدمہ لڑا اور بھارت کوللکارا ،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں،جب بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر ہے،مودی اور وزراء حملوں کی بات کرتے ہیں،
بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں جو موقف رکھا اس پر بی جے پی کو تو اگ لگی ہے پی ٹی آئی بھی تکلیف میں ہے اور تنقید کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے بھارت سے کلبھوشن پر پوچھا ،کلبھوشن کے لیئے عمران نے اس قانون سازی کروائی،عمران نے کشمیر کیلیئے لڑنے کی بجائے اپوزیشن کیساتھ لڑائیوں میں مصروف تھا،کشمیر سستے داموں مودی کو بیچ دیا،عمران نیازی نے اپنی کشمیر فروشی کو بہت چھپانے کی کوشش کی،خود کو کشمیر کا وکیل کہنے والا مودی کی معاونت کرتا رہا،بھارت سے عمران کے حق میں آواز یں اٹھ رہی ہیں،بھارت پی ٹی آئی کو فنڈنگ کررہاہے،اس نے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ کر بڑا کام کیا،بلاول کی جانب سے بھارت کر للکارنے کی بات عمران کو ہضم نہیں ہو رہی، بھارت کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیا جائے اور عمران اس کی معاونت کر رہا ہے،عمران مکار اور سازشی ہے، یہ پاکستان کے مفاد کے لئے خطرناک ہے۔یہ ذاتی مفاد کیلیئے ملک کو بھینٹ چڑھا رہاہے،اعلی فوجی افسران کو عالمی کٹہرےمیں لانے کی سازش کی جا رہی ہے،اس کے نزدیک ملک اور اداروں کی کوئی حیثیت نہیں،وہ وزیر اعظم نہیں بنتاتو ملک کو آگ میں دھکیلنے کو تیار ہے،پہلے عدلیہ اور اب فوج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،یہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے،اس نے مودی کو کشمیر کا نجات دہندہ قراردیاتھا،صحافی کے سوال پرجواب میں پلوشہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نا کرے ہمیں کہیں مستقبل میں عمران نیازی کے ساتھ چلنا پڑے،عمران نیازی کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں۔انیوالے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔سید سبط الحیدر بخآری نے کہا کہ پنجاب میں پی پی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں اور ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ۔نذیر ڈھوکی نے کہا کہ سندھ میں کسانوں کو گندم اور گنے کی مناسب قیمت دی گئی ہے جس سے کسانوں کو فایدہ ہوگا۔پی پی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں