وزیر خارجہ بلاول بھٹو ے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکاکی ملاقات
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال:فوٹو-پی پی پی
اسلام آباد:(ویب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکاکی ملاقات ،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی .
ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا امید ہے کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون پاکستان اور یورپی یونین ددنو ں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا.
Load/Hide Comments