جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر سرگرم،سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے

لاہور: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے۔

جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہانگیر ترین ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بعدازاں جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے ملاقات کی، اورسیاسی صورتحال و آئندہ کیلئےلائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد نے کچھ دن قبل ہی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز اور رکن سینٹرل کور کمیٹی تھے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں