اداروں کی بدنامی کیلیے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ہے، وزیر داخلہ
—فوٹو:
فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی یہ بنائی کہ کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے اس کا الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔
فیصل آباد میں پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ جو گفتگو سامنے آئی اس میں 2 قسم کی پلاننگ جاری تھی، اس گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ہے، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا تھا کہ اسے عالمی میڈیا پر اچھالا جائے، منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈراما رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
Wow, amazing blog format! How lengthy have you been blogging for? you make running a blog look easy. The full look of your website is great, as smartly as the content! You can see similar: najlepszy sklep and here sklep internetowy