راولپنڈی،راولپنڈی: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، بچہ جاں بحق

راولپنڈی: پیپلزکالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کا کچھ حصہ گرنے سے 14 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 8 زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تھا جس میں سے ایک زخمی بچہ دم توڑ گیا، ایک زخمی 80 فیصد تک جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی اور تھانہ ریس کورس پولیس کا عملہ موقع پر پہنچا۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دو منزلہ مکان کا بڑا حصہ گر گیا اور قریبی گھروں کی کھڑکیاں و شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں