سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آ ئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔
مزاکرات سیاسی عمل کا کلیدی جزو ہیں جو جمہوریت کے ارتقاء میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں. تاریخ ایسے سیاسی اور آئینی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے جب سیاسی قائدین مزاکرت کی میز پر بیٹھے اور قومی امور پر اتفاقِ رائے قائم ہوا.
تاہم یہاں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 30, 2023
انہوں نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔