ایشیاء کپ کہاں ہو گا، ایشین کرکٹ کونسل رواں ہفتے حتمی اعلان کرے گی
کولمبو:ایشیاء کپ کے وینیو سے متعلق اسی ہفتے ایشین کرکٹ کونسل حتمی اعلان کرے گی۔
بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے جبکہ بھارت اب ایشیاء کپ پاکستان سے باہر کروانا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جائے۔
پی سی بی نے بھی ایشیاء کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے، ایشیاء کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔
Load/Hide Comments