جہانگیر ترین گروپ کی نئی جماعت کا پہلا اجلاس آج ہوگا

جہانگیر ترین جماعت کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے:فوٹو:فائل

لاہور:جہانگیر ترین گروپ کی نئی جماعت کا پہلا اجلاس آج ہوگا،پارٹی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی.

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی جماعت کے پہلے اجلاس میں پارٹی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ علیم خان نئی جماعت کے صدر ہوں گے جبکہ جہانگیر ترین سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کی سیکرٹری اطلاعات کے فرائض انجام دیں گی۔ سیکریٹری جنرل کا انتخاب سندھ یا خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین نئی جماعت کے عہدیداروں کے ساتھ کل یا پرسوں پریس کانفرنس کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں