ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا 86 واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا

برن : انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا 86 واں ایڈیشن آج ( منگل ) سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا ۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 روز جاری رہنے کے بعد 19 جون کو اختتام پذیر ہوگی جبکہ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ان ایکشن ہوں گے اور برطانوی سائیکلسٹ جیرائنٹ تھامس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔
یاد رہے کہ سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1118.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں