ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ہوں گے:فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون بروز پیر کراچی میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے بارے میں رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں