باجوڑ ک اور تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، کمانڈر شفیع سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ، تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر شفیع سمیت 4 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن کی جا ری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے عام علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا۔ دوران آپریشن تین زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے، تا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے، ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں