ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات سے متعلق آڈیو لیک

فائل-فوٹو

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2021ء میں ہونے والی میٹنگ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی ہے جس میں ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

امریکی میڈیا پر پہلی بار نشر ہونے والی اس ریکارڈنگ میں ٹرمپ اور ان کے معاونین کے درمیان گفتگو کی نئی تفصیلات شامل ہیں جو کہ حساس معلومات چھپانے جانے کا ثبوت فراہم کرتی ہیں ٹرمپ پر فرد جرم عائد کے امکانات کو بڑھاتی ہیں۔

آڈیو میں وہ حصہ بھی شامل ہے جب ٹرمپ نے گفتگو میں پینٹاگون کی خفیہ دستاویز کے بارے میں ذکر کیا جس میں ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔
ریکارڈنگ میں ٹرمپ کہتے ہوئے سنائے دیئے کہ یہ کاغذات ہیں جس میں پینٹاگون کے حملے کے منصوبوں پر بات ی جارہی تھی، جبکہ عدالت میں سماعت کے دوران ٹرمپ کی جانب سے ان دستاویزات کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔

دو منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ میں ٹرمپ اور ان کے معاونین نے سابق صدر کے کہنے پر ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا بھی مذاق اڑایا اور کہا کہ ہلیری ہر وقت اپنی نجی ای میلز کو پرنٹ کرتی رہتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں