لیڈی ڈیانا کا سوئٹر 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان

شہزادی لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والاسوئٹر کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا اور نیلام کیا جائے گا،فوٹو : سوشل میڈیا

لندن: آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر نیلامی کے لیے تیار ہے جس کی 90 ہزار ڈالر میں فروخت کی امید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیانا کا یہ نایاب سوئٹر کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا اور اب اسے نیلام کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی شہزادی ڈیانا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا جن کے لیے مشہور ڈیزائنر اپنے ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔
انھوں نے اسے 1981ء میں پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں