حمزہ کو چھوٹی سی عمر میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، فضیلہ عباسی

حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا، فضیلہ عباسی.فوٹو:انسٹاگرام
لاہور: پاکستان شوبز کے اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کو بچپن میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے مماثلت رکھنے والی ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت اپنے بھائی حمزہ کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا۔
ڈاکٹر فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا۔
فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بےحد کم عمری میں گردوں کے فیل ہونے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی تاہم بروقت علاج اور احتیاط کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوگئے۔
https://www.instagram.com/reel/CuWov1zgjw0/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اداکاروں اور کارٹون کریکڑز کی نقل کرنا پسند تھا اور ہمیشہ سے ہی اس کا رجحان اداکاری کی جانب تھا تاہم وہ کبھی اداکاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔
اداکاری کی آفرز کے حوالے سے فضیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ اداکاری کیلئے آفرز آچکی ہیں مگر انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ ہوتیں تو شاید بہت خراب پرفارم کرتیں کیونکہ وہ ایک سنجیدہ مزاج خاتون ہیں اور اداکاری ان کے بس کی بات نہیں۔
https://www.instagram.com/p/CjBVTI2Iq8B/?utm_source=ig_web_copy_link
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے گزشتہ دنوں ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کیلئے ان کی نند ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا تاہم فضیلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ یہ سرجری انہوں نے نہیں کی۔