ایشین گیمز، اعصام الحق سمیت 4 کھلاڑی پاکستان ٹینس ٹیم میں شامل
فوٹو:فائل
اسلام آباد: ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کا اسکواڈ فاٸنل ہوگیا، ٹینس اسٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نماٸندگی کریں گے۔اعصام الحق کے علاوہ عقیل خان، سارہ خان اور اوشنا سہیل قومی ٹینس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ 19ویں ایشین گیمز ستمبر میں چین میں کھیلی جانی ہیں، ٹینس ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کی کیٹیگری میں مدمقابل ہوں گے۔مینز سنگلز، مینز ڈبلز، وویمنز سنگلز، وویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی پلیٸرز ایکشن میں دکھاٸی دیں گے۔
Load/Hide Comments