ڈیلرز مارجن میں اضافہ ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط
کراچی: وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کر دیا۔
وزارت پٹرولیم کی ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں پٹرول پمپس کا سروے کیا، پیر تک دو ہزار پٹرول پمپس کا ڈیٹا اکٹھا ہو جائے گا، پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات، تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہئے تو ان تمام شرائط پرعمل درآمد کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن پیر کو مکمل ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments